نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 142، مخالفت میں 10 ووٹ آئے، جبکہ امریکا اور اسرائیل نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔قرارداد سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں جولائی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔ فلسطین نے قرارداد کا خیرمقدم کیا، جبکہ اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا۔