شمالی وزیرستان(رم نیوز)ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 13 اور 14 ستمبر کو ضلع بھر میں مکمل کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو کے دوران تمام بازار، دفاتر اور عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے گھروں تک محدود رہنے اور قانون کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔