راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ عدالت نے اڈیالہ میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت بھی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔