اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں موزوں اراضی مختص کرنے اور ماسٹر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید اور فعال فورس بنانے پر توجہ دی جائے گی۔