راولپنڈی(رم نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور اور جلالپور پیروالا میں سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین کو بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے سول انتظامیہ اور فوج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کی فوری ترقی ضروری ہے۔ آرمی چیف نے ریلیف آپریشنز میں مصروف اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔