گلگت (رم نیوز) گلگت، سکردو اور استور سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 3.7 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سکردو سے جنوب مغرب میں 34 کلومیٹر دور تھا۔جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔