کشمور(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے موسمیاتی و زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے درست قدم اٹھایا، وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دینے اور عالمی امداد کی اپیل کرنے کا کہا تھا لیکن یہ اقدامات ابھی باقی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کشمور سے 30 ہزار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں اور حساس بندوں پر مشینری موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، سندھ کے لوگ مضبوط ہیں اور اس مشکل صورتحال سے کامیابی سے نکل آئیں گے۔