ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی (رم نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے، جس میں شاہین شاہ آفریدی کی 33 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔جواب میں بھارت نے 128 رنز کا ہدف صرف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارت کی طرف سے کپتان سوریاکمار یادیو نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلا دی۔پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے تین وکٹیں حاصل کیں، لیکن بھارت کی کامیاب بیٹنگ اور بالنگ کے سامنے وہ ناکافی ثابت ہوئے۔