ایلون مسک کی سٹار لنک سروس ایک بار پھر معطل، 43 ہزار امریکی صارفین متاثر

کیلیفورنیا(رم نیوز)ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی، جس سے امریکہ میں تقریباً 43 ہزار صارفین متاثر ہوئے۔آن لائن ٹریکنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق سٹار لنک کی ویب سائٹ پر سروس بندش کی اطلاع دی گئی، تاہم کمپنی نے خرابی کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

رواں سال جولائی میں بھی سٹار لنک کو ایک بڑی سروس بندش کا سامنا تھا، جس پر ایلون مسک اور کمپنی کے اعلیٰ حکام نے صارفین سے معذرت کی تھی۔سٹار لنک کی پاکستان آمد کے حوالے سے بھی صارفین کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ بھارت نے اس انٹرنیٹ سروس کے حصول کا معاہدہ کر لیا ہے۔