لاہور(رم نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کے خلاف میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کی شدید کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے ٹویٹ میں کہا کہ کھیل میں سپورٹس مین شپ کی کمی بالکل مایوس کن ہے اور کھیل میں سیاست کو شامل کرنا کھیل کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ فتوحات کے جشن تمام ٹیمیں مل کر منائیں گی۔
واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران غیر اخلاقی رویہ دکھایا، جہاں کپتان سوریہ کمار اور سلمان علی آغا نے ٹاس کے وقت پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ کے اختتام پر بھی بغیر ہاتھ ملائے واپس چلے گئے۔