وزیراعظم شہباز شریف عرب۔اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ

اسلام آباد / دوحہ(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف قطر میں ہونے والے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحہ روانہ ہو گئے۔یہ اجلاس اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم اس سے قبل 11 ستمبر کو بھی دوحہ کا دورہ کر چکے ہیں۔