پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل کل (16 ستمبر) سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔18 اور 19 ستمبر کو راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔