علی پور اور منچن آباد میں سیلابی صورتحال سنگین، ہزاروں افراد متاثر

علی پور / منچن آباد(رم نیوز)دریائے ستلج اور دیگر سیلابی ریلوں کے باعث علی پور کے دیہات گھلواں دوم، چوکی گبول، مڑی اور دیگر علاقے زیرِ آب آ گئے۔ مکانات، سڑکیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

خان گڑھ ڈوئمہ، کندرالہ، کچی لعل، عظمت پور کے مکین اب بھی ریلیف کے منتظر ہیں۔دوسری جانب منچن آباد کے 67 مواضعات میں تباہی سے 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، جب کہ 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہے، متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔