خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 31 خوارج ہلاک

پشاور(رم نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو الگ الگ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لکی مروت میں کارروائی کے دوران 14 دہشتگرد جبکہ بنوں میں دوسرے آپریشن میں 17 دہشتگرد مارے گئے۔ دونوں آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔