دوحہ(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں اسرائیلی جارحیت کو مشرق وسطیٰ کے امن کے خلاف سازش قرار دیا۔
ملاقات عرب و اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں قطر کے خلاف اسرائیلی اقدامات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے قائدانہ کردار کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔