اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

دوحہ(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی ہے، اسے انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر کٹہرے میں لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی جارحیت نے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا دیا ہے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری سیزفائر کرائے، غزہ میں طبی عملے کو رسائی اور شہریوں کو ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہیں۔