ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے ہرادیا

ابوظہبی (رم نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان محمد وسیم 69 اور علیشان شرافو 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آریان بشت نے 24 جبکہ جتیندر سنگھ اور ونائیک شُکلا نے 20،20 رنز سکور کیے۔یو اے ای کے جنید صدیقی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد جواد اللہ اور حیدر علی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔