دبئی(رم نیوز) ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ہانگ کانگ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے، نزاکت خان 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ انشے راتھ نے 48 رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکا نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز اسکور کیے، جبکہ کوشال پریرا اور ہسارنگا نے 20،20 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے چمیرا نے 2 جبکہ شناکا اور ہسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔