میچ ریفری نہ بدلا تو ایشیا کپ میں مزید نہیں کھیلیں گے: پاکستان

لاہور (رم نیوز)پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں میچ ریفری کے رویے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ایشیا کپ میں مزید میچز نہیں کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری تبدیل کرنے کاکہا ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری نے کھیل کی روح کے خلاف اقدامات کیے اور آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

پاکستانی کرکٹرز اور سابق کھلاڑیوں نے بھی بھارتی ٹیم کے رویے کو غیر اسپورٹس مین شپ قرار دیتے ہوئے آئی سی سی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔