کراچی(رم نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر جمیل احمد کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3.2 فیصد تک آگئی، جس کی بڑی وجہ بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی ہے۔
اعلامیے کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل سے مہنگائی کے منظر نامے پر دباؤ ہے، تاہم توقع ہے کہ آئندہ مہنگائی ہدف کی حد میں مستحکم ہو جائے گی۔