حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔