ایشیا کپ : پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ، دستبرداری پر غور

دبئی (رم نیوز)ایشیا کپ میں بڑھتے ہوئے تنازع کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں آج شام ساڑھے 7 بجے ہونے والی پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رات 9 بجے شیڈول پریکٹس سیشن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے اور پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکومت سے مشاورت کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا امکان موجود ہے۔