پنجاب میں ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز

لاہور (رم نیوز)پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔درخواستیں 5 اکتوبر 2025 تک ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

سکیم کے تحت حکومت ڈاؤن پیمنٹ پر 5.85 لاکھ روپے کی سبسڈی دے گی جبکہ سود کی ادائیگی بھی خود کرے گی۔ باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔یہ منصوبہ ماحول دوست سفری سہولت، ایندھن کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔