وزیراعظم شہباز شریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب، برطانیہ اور امریکہ کے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے۔وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، بعد ازاں برطانوی حکام سے ملاقات کے لیے لندن جائیں گے۔

وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے 26 ستمبر کو خطاب کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔