ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج آمنے سامنے

ٹوکیو(رم نیوز)ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا کوالیفکیشن راؤنڈ آج ہوگا، جہاں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر مدمقابل آئیں گے۔جیولین تھرو کا فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ارشد ندیم نے قوم سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔یہ مقابلہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چار ماہ بعد پہلی براہِ راست ٹکر ہوگی، جب مئی میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں آمنے سامنے نہ آ سکے تھے۔