اسلام آباد (رم نیوز)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔عدالت میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت 23 ستمبر کو ہو گی۔
یاد رہے کہ 10 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔