میرپور، آزاد کشمیر(رم نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میرپور کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست کی، جس میں طلبہ نے آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔