ایشیا کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو دوبارہ خط

لاہور(رم نیوز)ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف تنازع شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر مؤقف دہرایا کہ متنازع ریفری کو ہٹایا جائے، بصورت دیگر پاکستان اس کی نگرانی میں میچ نہیں کھیلے گا۔پی سی بی نے آئی سی سی کے پچھلے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر بائیکاٹ کا مؤقف برقرار رہے گا۔معاملے پر فیصلہ آج متوقع ہے۔