ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور، اسلام آباد (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آئندہ دنوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، مری، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے، جب کہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔کراچی میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 27°C اور ہوا میں نمی کا تناسب 92% ہے۔پی ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے پر شہریوں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔