افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد بھیجا جائے، ورنہ ہمارا جرگہ تیار ہے: بیرسٹر سیف

پشاور (رم نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے بات چیت کے لیے فوری طور پر وفد روانہ کرے، بصورت دیگر صوبائی حکومت کا جرگہ جانے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے اور تمام بوجھ صوبائی حکومت اٹھا رہی ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگردی کی آگ کے پی سے باہر پھیلی تو پورا ملک متاثر ہوگا، اس لیے افغانستان کو نظر انداز کرنا وفاق کی سنگین غلطی ہے۔