سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے ملک کو نقصان ہوگا: بیرسٹر گوہر

پشاور(رم نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں.پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزاؤں کا اتوار بازار بند ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت نہیں چلتی، اس کا نقصان پاکستان کو ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آج خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں امن و امان، افغانستان اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔انہوں نے عدلیہ پر عوامی اعتماد کی بحالی اور عمران خان کے مقدمات کی جلد سماعت کا مطالبہ بھی کیا۔