دبئی(رم نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے یو اے ای کے خلاف 146 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جس میں فخر زمان کی 50 رنز کی اننگز اور شاہین شاہ آفریدی کے 29 رنز شامل تھے۔ یو اے ای کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کے سامنے 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پاکستان اور بھارت نے گروپ اے سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے، جبکہ عمان اور یو اے ای کا ایونٹ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔