پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ طے، جارحیت دونوں ممالک کے خلاف تصور ہوگی

ریاض(رم نیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان "سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ" (SMDA) طے پا گیا ہے، جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دستخط کیے۔اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانا اور مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے تحت، کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کے تناظر میں یہ معاہدہ طے پایا، جو دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مفادات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔