اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد / مظفرآباد(رم نیوز)اسلام آباد، مظفرآباد، وادی نیلم، اٹھ مقام اور دیگر بالائی علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔