علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق، انڈوں سے حملے پر درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد / راولپنڈی(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد موجود نہیں، اس لیے ضمانت منظور کی جاتی ہے۔جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کے واقعے پر علیمہ خان کی جانب سے دائر 22 اے کی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا نے پولیس سے 24 ستمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو اسی روز بحث کے لیے طلب کر لیا۔