لاہور / سکھر(رم نیوز)پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا ہے، کئی علاقوں سے پانی اتر گیا جبکہ متاثرین گھروں کو واپس جانے لگے ہیں۔ بعض علاقوں میں اب بھی 6 سے 8 فٹ پانی موجود ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، ریسکیو 1122 نے 9600 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ادھر سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، نوشہرو فیروز، دادو، روہڑی اور کندھ کوٹ میں درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، قادر پور گیس فیلڈ سے فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ سجاول میں متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔