لاہور (رم نیوز)پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا ہے اور سیلابی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔
دریائے سندھ، جہلم، راوی، چناب اور پنجند پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے اور سلیمانکی و اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ڈیرہ غازی خان میں رودکوہیوں کا بہاؤ بھی معمول پر آ چکا ہے۔