راولپنڈی (رم نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ "فتنۃ الہندوستان" کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔