اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا۔جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین نے اپیلیں دائر کی تھیں۔
عدالت میں وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور متعلقہ فریقین کو سنا نہیں گیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا تھا۔