سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 700 کی حد پار کر گیا۔ اس تیزی کی وجوہات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ، آئی ایم ایف کے پروگرام کا جائزہ اور پولینڈ کے ساتھ گیس و تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی اقتصادی اور سفارتی پوزیشن کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔