نیویارک(رم نیوز)پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگرد حملوں کے شواہد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ سرگرم ہیں جو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
پاکستان نے افغان طالبان کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (TTP)، بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور مجید بریگیڈ جیسی تنظیمیں افغانستان سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔
پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ طالبان حکومت کو عالمی ذمہ داریوں کی پاسداری کا بھی پابند بنایا جائے۔