لاہور(رم نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان حملوں سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
ایڈمن جج منظر علی گل کی عدالت میں دونوں رہنما پیش ہوئے۔ اسد عمر اور اعظم سواتی پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے الزامات ہیں۔ عدالت نے آج کی سماعت پر وکلا سے دلائل بھی طلب کر رکھے تھے