توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پھر ملتوی

اسلام آباد(رم نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست پر دوبارہ سماعت ملتوی کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء نے عدالت سے پیر کو سماعت کا مطالبہ کیا تاکہ فیصلہ جلد سنایا جا سکے، لیکن جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کے لیے روسٹر دیکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی کارروائی مؤخر کر دی۔ وکلاء نے کہا کہ نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوشن کے باوجود جرم ثابت نہیں ہوا، اس لیے فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔