ابوظہبی(رم نیوز)ٹی20 ایشیا کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنالی، جبکہ بنگلادیش بھی گروپ بی سے کوالیفائی کر گیا۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے، لیکن سری لنکا نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی فتح کے ساتھ افغانستان کا ایونٹ سے باہر ہونا یقینی ہو گیا۔ سری لنکا نے گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بنگلادیش کے 4 پوائنٹس ہیں۔