جلاؤ گھیراؤ کیسز: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات سے متعلق مقدمات میں عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر کو آگ لگانے اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی، جب کہ دو مقدمات کی سماعت ایڈمن جج منظر علی گل نے کی۔

عدالت میں شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے، جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔اس کے علاوہ، جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں بھی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 6 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ ضمانتیں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر بحال کی گئی تھیں۔