سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، ترقی اب چھوٹے شہروں سے شروع ہوگی: مریم نواز

سرگودھا (رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ منصوبے کے تحت بزرگ شہریوں اور طلبہ کو مفت سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبے ہمیشہ بڑے شہروں تک محدود رہتے تھے، مگر اب ترقی کا آغاز چھوٹے شہروں سے کیا جا رہا ہے جو پورے ملک تک پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ "ترقی لاہور، کراچی یا اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گی، سرگودھا جیسے شہروں سے بھی اب جدید سہولیات کا آغاز ہو رہا ہے۔"

مریم نواز نے مزید بتایا کہ ان کے پہلے دورہ سرگودھا کے دوران انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ شہر میں دل کے علاج کا کوئی بڑا ہسپتال موجود نہیں تھا، تاہم اب نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، جو جلد مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔