دفاعی معاہدے سے پاکستان کا عالمی وقار بڑھا، موقع سے فائدہ اٹھایا جائے:فواد چودھری

اسلام آباد (رم نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے ملک کا عالمی سطح پر وقار بڑھا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ سیاسی تناؤ کم کر کے استحکام حاصل کیا جائے۔

فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے اصل رہنما ہیں اور ان سے بات چیت کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے حرمین شریفین کی حفاظت کو اللہ کا کرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو عرب دنیا میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، اور پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ فواد چودھری نے ملکی اندرونی حالات پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کیے بغیر استحکام ممکن نہیں ہوگا۔