خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(رم نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں ٹرائل کے لیے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے غیر حاضری پر 8 دیگر ملزمان کے بھی وارنٹ جاری کیے، جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔دو ملزمان، عبدالرزاق اور صفدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے