مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، خطے میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے باہمی تعلقات، خیبرپختونخوا میں بدامنی اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی بات چیت کی۔

بیرسٹر سیف نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زلزلہ متاثرین کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے میں امن و امان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں خطے میں دیرپا امن اور قبائلی جرگوں کے کردار پر زور دیا گیا، جبکہ افغان سفیر نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا عندیہ دیا۔