پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر عالمی معیار کے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ حتمی شکل دے دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ایم ون موٹروے کے ساتھ پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد میں جدید چارجنگ پوائنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبے میں چین کی نجی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں جبکہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی شراکت داری کی دعوت دی گئی ہے۔ بڑے بزنس گروپس نے چینی کمپنیوں سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیے ہیں۔
وزارت توانائی نے منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا جہاں عالمی معیار کے الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔